اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6 سے 11 اگست تک بلائے جانے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف 14 اگست سے قبل حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے۔
نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کامیاب ارکان سے حلف لیں گے جبکہ حلف کے بعد نئے سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکرکا انتخاب کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریب نئے وزیراعظم کے ذریعے کرانے کی خواہش مند ہے۔