کراچی: دکان پر سلنڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Last Updated On 04 August,2018 08:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کی شیر شاہ مارکیٹ میں ایک دکان میں موجود سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دکان کی چھت پھٹ گئی اور سامان دور جا گرا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔