اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا بنچ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔ جسٹس عامر فاروق رخصت پر چلے گئے۔
ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل بنچ سماعت کریں گے۔
اس سے پہلے جسٹس محسن اختر کیانی بھی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا یہ تیسرا بینچ ہے۔