اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر جیتنے والوں سے استعفے مانگ لیے، ایک سے زائد نشستوں پر جیتنے والے ارکان کو استعفے الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر کے نام بھجوایا جائے، استعفے قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست سنبھالنے سے پہلے بھیجے جائیں، آئین کے مطابق جیتنے والا رکن ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔
خیال رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات 2018 میں ملک بھر کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑا اور پانچوں میں ہی کامیابی سیمٹی۔ ان حلقوں میں این 131 لاہور، این اے 53 اسلام آباد، این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی شامل ہے۔