'14 سال بعد پنجاب اسمبلی میں آ رہے ہیں، ہاؤس بہتر انداز میں چلائیں گے'

Last Updated On 15 August,2018 10:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) پرویز الٰہی کا کہنا ہے 14 سال بعد پنجاب اسمبلی میں آ رہے ہیں، ہاؤس کو بہتر انداز میں چلائیں گے، اسمبلی میں سب کوساتھ لیکر چلیں گے، کالی، نیلی پٹیاں چلتی رہتی ہیں، پہلے بھی بطور وزیربلدیات، وزیراعلیٰ اور اسپیکر ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

خیال رہے پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے، پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوگا، تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی سپیکر جبکہ دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری اقبال گجر سپیکر کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 175، مسلم لیگ ق کی 10 ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعدا د پنجاب اسمبلی میں 162، پیپلزپارٹی کی 10 ہے۔ راہ حق پارٹی کا ایک رکن جبکہ 3 آزاد ارکان ہیں جبکہ 3 حلقوں میں نتیجہ زیر التوا اور 3 میں الیکشن روکے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کی 7 سیٹیں ارکان کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔