لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی نواز شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو ای سی ایل پر رکھنا عمران حکومت کے لئے دردِ سر بن جائے گا، عمران کے مشرفی مشیر انھیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اُنھیں احتساب کے نام پر مخالفین سے بِھڑ کر ہیرو بن جانے کے مشورے دیے جا رہے ہیں، یاد رکھا جائے یہاں وزرائے اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے۔