راولپنڈی: (دنیا نیوز) رواں سال چھ ستمبر کو یومِ دفاع منفرد انداز میں منایا جائے گا۔ شہدا کی جائےِ شہادت، مزارت اور لواحقین تک پہنچ کر ان کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
چھ ستمبر یومِ دفاع پاکستان وطن کے شہدا کے نام، رواں سال یومِ دفاع ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ کے نام سے منانے کا فیصلہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری قوم چھ ستمبر کو منفرد انداز میں شہدا اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرے گی، ہر پاکستانی اس مہم کا حصہ ہو گا۔
Nation will pay tribute to its Martyrs & their families on 6 Sep. Every Pakistani will IA be part of this unique campaign reaching out to their families, home, street, mohalla, village, city, province & place of Martyrdom. Lets salute their sacrifice.Details soon.#WeLovePakistan pic.twitter.com/p3dIWqRDw6
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 24, 2018