فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) فیصل آباد کے معروف لکھاری 12 کتابوں کے مصنف رکشہ ڈرائیور محمد فیاض ماہی کو پاک فوج کے ’’ہلال میگزین ‘‘میں لکھنے کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ان کو ملک کیلئے لکھنے پر منتخب کرتے ہوئے ٹویٹ بھی کر دی۔
تفصیل کے مطابق ناظم آباد کے رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد فیاض ماہی نے عش مجازی اور عشق حقیقی سمیت مختلف موضوعات پر درجن بھر کتابیں لکھی ہیں، ان کی شہرہ آفاق کتاب "میرا عشق فرشوں جیسا" نے عالمی شہرت حاصل کی، ان کا دنیا نیوز میں خصوصی انٹرویو نشر ہونے کے بعد پاک فوج کی جانب سے ٹیلی فون کرکے ملاقات کے لئے کہا گیا۔
Pleased to meet Fayyaz Mahi, a devoted writer from Faisalabad. Joins us to contribute in our monthly publications as a writer. Thanks to @ajmaljami for his acknowledgment both for writer and ISPR. https://t.co/wbjhmWezBh
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) August 10, 2018
گزشتہ روز انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اور ان کو اپنی کتاب پیش کی، اس موقع پر ترجمان پاک فوج کی جانب سے انہیں ہلال میگزین میں لکھنے کی دعوت دی گئی جو انہوں نے بخوشی قبول کرلی۔ محمد فیاض ماہی نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی انتھک محنت اور اب تک لکھی جانیوالی تمام کتابوں اور کالموں کا صلہ آج مل گیا۔