راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے دہشتگردی ایک بین الاقوامی ناسور ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان 2 دہائیوں سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا کر رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے بہادری سے دہشتگردی کا سامنا کیا، پاک فوج اور عوام نے مل کر دہشتگردی کو شکست دی۔
COAS pays tribute to victims of terrorism on ‘International Day of Remembrance of and Tribute to the Victims of Terrorism’. “We strongly condemn terrorism in all its manifestations and extend full support to all the forces of order and peace to bring enduring peace”, COAS. pic.twitter.com/ma1vcydmwS
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 21, 2018
جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا دہشتگردی سے متاثر باہمت افراد کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہرطرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، مشترکہ عزم سے دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا دیرپا امن و استحکام کیلئے تمام فورسز کی حمایت کرتے ہیں۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا دشمن قوتوں کی پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوچکیں، دشمن کی ناکامی کی وجہ ہمارا قومی عزم ہے۔