آرمی چیف نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

Last Updated On 16 August,2018 11:55 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سزائے موت پانے والے دہشتگرد شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ سزائے موت پانے والے یہ دہشتگرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی کارروائیاں کر کے 4 شہریوں سمیت 45 مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ 103 افراد زخمی ہوئے۔

سزائے موت پانے والوں میں خیوال محمد، طارق علی، صدام اللہ، اظہار، سعید اللہ، مجاہد، اسرار احمد، کلیم اللہ، محمد رحمان اور فیاض اللہ سمیت دیگر شامل ہیں، ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔