راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آج ایک اور محب وطن لیڈر کو کھو دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام اللہ گںڈاپور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکرام اللہ کو امن دشمن اور جمہوری عمل کی مخالف طاقتوں نے نشانہ بنایا، آج ایک اور محب وطن لیڈر کو کھو دیا۔
COAS expresses his grief on martyrdom of Ikramullah Gandapur in suicide attack. “We have lost another patriotic political leader who are being targeted by enemies of peace & democratic process. We stay determined & steadfast. Blood of our martyrs shall not go waste, IA”, COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 22, 2018