اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کل ہو گی، انہوں نے ایک مرتبہ پھر علالت کے باعث وطن واپس آنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے وطن واپسی وزارتِ دفاع کی سیکیورٹی سے مشروط کر دی ہے۔ ان کے وکیل نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی دبئی میں طبعیت بہتر نہیں ہے اور وہاں ان کا علاج چل رہا ہے، ڈاکٹروں نے انھیں سفر سے منع کیا ہے، سابق صدر علالت اور سیکیورٹی خدشات کے باعث نہیں آ سکتے۔
سابق صدر کے وکیل نے کہا ہے کہ ڈاکڑوں کے مشورے سے پرویز مشرف پاکستان واپس آئیں گے، وکیل وزارت دفاع کی سیکیورٹی پر پرویز مشرف واپس آئیں گے۔
ادھر وزارتِ داخلہ بھی پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق جواب جمع کرائے گی، خصوصی عدالت نے وزارتِ داخلہ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت کل سماعت کرے گی۔