اسلاما آباد: (روزنامہ دنیا ) 21 رکنی وفاقی کابینہ میں 4 پی ایچ ڈی وزیر، جبکہ ایم اے یا ایم ایس سی والوں کی تعداد بھی 4 ہے، کابینہ میں 2 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، پنجاب کابینہ میں 2 حافظ قرآن 1 ایف اے پاس جبکہ بی اے والوں کی تعداد 11 ہے 1 خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہے۔
روزنامہ دنیا کی تحقیقات کے مطابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزاری نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، ڈاکٹر فروغ نسیم کا پیشہ وکالت ہے، انہوں نے بھی پی ایچ ڈی بھی کر رکھی ہے۔ مشیر برائے ادارجاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کی تعلیمی قابلیت بھی پی ایچ ڈی ہے ، وزیر مملکت برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے پی ایچ ڈی اسلامک سٹڈیز میں کر رکھی ہے، ایم اے یا ایم ایس سی والوں کی تعداد چار ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت شفقت محمود کی تعلیم ایم اے ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی تعلیمی قابلیت ایم اے ایل ایل بی ہے، مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان کی تعلیمی قابلیت ایم ایس سی بتائی جاتی ہے، ایم بی اے تعلیم رکھنے والوں کی تعداد 4 ہے ان میں وزیر خزانہ اسد عمر کی تعلیم ایم بی اے بتائی جاتی ہے۔
مشیروں میں مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹری پروڈکشن اور سرمایہ کار، عبدالرزاق دائود کی تعلیم ایم بی اے ہے، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم ایم ایس سی ہیں، مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کی تعلیمی قابلیت ایم بی اے بتائی جاتی ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمدد قریشی ،غلام سرور خان اور وزیر سرحدی امور طارق بشیر چیمہ کی تعلیم بی اے ہے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، عامر محمود کیانی وکیل ہیں اور ان کی تعلیمی قابلیت بی اے ایل ایل بی ہے، وزیر پلاننگ و اصلاحات خسرو بختیار نے بھی ایل ایل بی کر ر کھا ہے۔ خا لد مقبول صدیقی، فہمیدہ مرزا، ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں، پنجاب کی 24 رکنی کابینہ میں دو حافظ قرآن جبکہ ایک ایف اے پاس بھی شامل ہے، بی اے والوں کی تعداد 11 جبکہ ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں، عمار یاسر حافظ قرآن ہیں ، حا فظ ممتاز احمد کی تعلیم ایف اے ہے وہ بھی حافظ قرآن ہیں ، وزیر لیبر اور مین پاور انصر مجید نیازی کی تعلیم ایف ہے۔
بی اے والوں کی تعداد 11 ہے جن میں وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت کی تعلیم بی کام ہے، سردار آصف نکئی کی تعلیم بی اے ہے ان کا پیشہ زراعت ہے، وزیر ہائر ایجو کیشن و ثقافت یاسر ہمایوں سرفرازکی تعلیم بی ایس سی ہے، وزیر بلدیات علیم خان کی تعلیم بی اے ہے جبکہ پیشہ کاروبار، اسی طرح وزیر ریونیو راجہ راشد حفیظ کی تعلیم بی اے ہے، حسنین دریشک کی تعلیم بی ایس ہے جبکہ پیشہ زراعت ہے، ملک محمد انور کی تعلیم بی اے پیشہ زراعت ہے، وزیر یوتھ افیئر، سپورٹس تیمور خان کی تعلیم بی اے ہے، وزیر آبپاشی محسن لغاری بی اے پیشہ زراعت ہے، وزیر سکول ایجو کیشن راس مراد کی تعلیم بی بی اے ہے، چوہدری ظہیر الدین کی تعلیم بی اے پیشے کے اعتبار سے وہ ٹرانسپورٹر ہیں، وزیر صنعت ، کامرس اور سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال کی تعلیم ایم بی اے ہے ، وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی تعلیم بی اے ایل ایل بی ہے وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی تعلیم بی اے ایل ایل بی ہے، وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان، محمد سبطین میاں محمود الرشید کی تعلیم ایم اے ہے ، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ایم بی بی ایس ہیں، اراکین کابینہ ہاشم ڈوگر، ملک نعمان لنگڑیال اور مشیر چوہدری اکرم کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکی، بیشتر ا رکان کابینہ کی معلومات ان کی جانب سے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف ناموں سے درج معلومات پر مبنی ہیں۔