کراچی: (دنیا نیوز) مصطفی کمال کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان چاروں صوبوں میں نیا بلدیاتی نظام لائیں، کراچی کی مردم شماری میں گھپلوں کا نوٹس بھی لیا جائے۔
سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہیں، کراچی کی 70 لاکھ کی آبادی کو مردم شماری میں شامل نہیں کیا گیا، لاہور کی آبادی 3 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم سے بہت سی امیدیں ہیں، وزیراعظم کراچی، حیدرآباد میں ہونے والی مردم شماری کو کالعدم قرار دیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کراچی میں پانی کا مسئلہ ہی نہیں ہے۔