کیا بشریٰ عمران نے تقریب حلف برداری میں روایتی افریقی لباس اوڑھا تھا؟

Last Updated On 31 August,2018 05:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران نے اپنے شوہر کی تقریب حلف برداری کے دوران مخصوص نقاب اوڑھنے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس نقاب کو شمالی افریقی ممالک میں الحایک کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پاکستان میں عمومی طور پر نقاب کالے یا گہرے رنگوں میں دیکھا جاتا ہے مگر یہ خصوصی سفید نقاب الجزائری خواتین کے روایتی لباس کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔


بشریٰ بی بی کی جانب سے سفید نقاب اوڑھنے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر کو دیکھ الجزائری باشندوں نے اس لباس کی تعریف کی اور پاکستانی خاتون اول کی تعریف کی۔


الحایک ایک سفید رنگ کا لمبا لباس ہوتا ہے جو کہ اون یا ریشم کا بنا ہوا ہوتا ہے اور اس میں سر کو ڈھانپنے کے لئے ایک کپڑا نقاب کی صورت میں لیا جاتا ہے۔

الحایک 1980 کی دہائی کے اواخر میں الجزائری سوسائٹی میں منظر عام سے ہٹنے لگا اور اس کی جگہ عام سکارف اور حجاب نے لے لی تھی۔