پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) تفصیلات کے مطابق لاہور، اور شیخوپورہ سمیت مخلتف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتےہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کوٹ رادھا کشن،چونیاں،صفدر آباد، الہ آباد، سانگلہ ہل، کاہنہ، مانگا منڈی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.6 ریکارڈکی گئی جبکہ زلزلےکامرکزشمالی علاقہ جات اورگہرائی 40 کلومیٹرتھی۔ زلزلے کے جھٹکے 7 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے زلزلے کی شدت کم تھی جس کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔