انڈونیشیا کے جزیروں لمبوک اور بالی میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے،،چھ اعشاریہ دو شدت کے جھٹکے سے لوگ گھبرا کر گھروں سے نکل آئے۔
پانچ اگست کو انڈونیشیا کے جزیرے لمبوک میں چھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس محسوس کئے جا رہے ہیں۔
لمبوک میں چھ اعشاریہ دو شدت کے آفٹر شاک کا جھٹکا سیاحتی مقام بالی میں بھی محسوس کیا گیا اور لوگ گھبرا کر گھروں سے نکل آئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال سونامی کا خطرہ نہیں، زلزلے میں اب تک تین سو پچاس سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔