انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکس جاری

Last Updated On 19 August,2018 12:11 pm

لمبوک (دنیا نیوز ) انڈونیشیا کے جزیرے لمبوک میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، چھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے سے گھبرا کر لوگ عمارتوں سے باہر آ گئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور لوگوں نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لئے۔

ابھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں، پانچ اگست کو سات شدت کے زلزلے نے چار سو ساٹھ افراد کی جانیں لی تھیں اور درجنوں عمارتوں کو زمین بوس کر دیا تھا۔