اسلام آباد: (روزنامہ دنیا ) ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی انٹر نیٹ ووٹ میں بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے ، پہلے روز دو ہزار سے زائد تارکین وطن نے رجسٹریشن کیلئے اپلائی کیا، رجسٹریشن کا عمل 15ستمبر تک جاری رہے گا۔
ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی انٹرنیٹ ووٹ کی رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایک ہزار سے زائد تارکین کی رجسٹریشن کامیابی سے مکمل ہوچکی ہے ، رجسٹریشن کیلئے نادرا کے خفیہ سوالات کا جواب دینا ضروری ہے اور ووٹر کے پاس نائیکوپ اور مشین ریڈایبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے اور رجسٹریشن کا عمل 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔