امریکی وزیر دفتر خارجہ پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی نے انکا استقبال کیا

Last Updated On 05 September,2018 02:47 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو دفتر خارجہ پہنچ گئے، ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا، دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات 4 بجے ہوگی۔

 واشنگٹن سے روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہت سے چیلنجز ہیں۔

پاکستان کیساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

 امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے جبکہ مذاکرات وفود کی سطح پر ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی مائیک پومپیو کی ملاقات کا امکان ہے۔

 ادھر سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات ہو گی، پاکستان امریکہ سے کولیشن سپورٹ فند کی رقم روکے جانے کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورہ مکمل کرنے بعد بھارت روانہ ہو جائیں گے۔