مدارس اور تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم کیلئے ٹاسک فورس قائم

Last Updated On 05 September,2018 05:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئی حکومت نے مدارس اور تعلیمی اداوں میں یکساں نظام تعلیم کے لئے ٹاسک فورس بنا دی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے تعلیم، صحت، پانی اور صفائی کے معاملات کی نگرانی وفاق کرے گا، تعلیمی ٹاسک فورس کی سربراہی شفقت محمود کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپسی کا فیصلہ کیا ہے، باہر سے پیسے واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، باہر سے پیسے لانے کیلئے وزیراعظم آفس میں یونٹ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کابینہ کا 80 ارب کا صوابدیدی فنڈ واپس کر رہے ہیں، بیرون ملک 10 ہزار قیدیوں کا ڈیٹا 15 دن میں مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایران میں 3 ہزار پاکستانی سزائے موت کے قیدی ہیں، ایران کے وزیر خارجہ سے پاکستانی قیدیوں سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، امید ہے ایران میں قید پاکستانیو ں کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا اسٹریٹس چلڈرنز کیلئے ملک بھر میں یتیم خانے بنائے جائیں گے۔