کراچی: (دنیا نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرح مقامی لوگوں نے بھی ڈیم فنڈ میں بھرپور عطیات دینے کا اعلان کردیا، عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پر مکمل اعتماد ہونے کے سبب ملک میں ڈیمز کے قیام کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
پاکستان کے کپتان نے ڈیم بنانے کیلئے قدم بڑھایا تو عوام نے بھی خوب جذبہ دکھایا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرح پاکستانی نوجوانوں نے بھی ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی ٹھان لی۔ کاروباری برادری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی فلاح کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ ڈیم بنائے جائے تاکہ ملک میں پانی کے ذخائر میں بہتری آسکے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ڈیم فنڈ میں آنے والی رقم پاکستان کے غیرملکی ذخائر میں استحکام کا باعث بھی بنے گی جس سے ڈالر کی قدر کو لگام لگ جائے گا۔