نومنتخب صدر عارف علوی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Last Updated On 08 September,2018 05:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نومنتخب صدر مملکت عارف علوی کی تقریب حلف برداری کل ایوان صدر میں ہوگی، تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

نومنتخب صدر مملکت عارف علوی کی تقریب حلف برداری اتوار کی دوپہر ایک بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نومنتخب صدر مملکت سے حلف لیں گے۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر جاری کفایت شعاری مہم کے تحت تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی تواضع صرف چائے اور بسکٹ سے کی جائے گی۔

Advertisement