اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے ملاقات کی جس میں سعودی وزیر نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے آیندہ سال حج کیلئے پاکستانی حجاج کرام کی تعداد کم ازکم 50 ہزار بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت میں وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں حرم کے قریب جبکہ مدینہ میں بھی پاکستان ہاوس کیلےم جگہ فراہم کی جائے، نورالحق قادری نے عمرہ کے ویزہ کو آسان بنانے اور آیندہ سال حج کیلئے پاکستانی حجاج کرام کی تعداد کم ازکم 50 ہزار بڑھانے کی تجویز دی۔ سعودی وزیر نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔