پی ایس 111 ضمنی انتخابات، عمران اسماعیل اپنے بھائی کو ٹکٹ دلوانے کیلئے سرگرم

Last Updated On 09 September,2018 08:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگنے والے پاکستان تحریک انصاف روایتی موروثی سیاست کی طرف گامزن، گورنر سندھ عمران اسماعیل چھوڑی ہوئی نشت پی ایس 111 پر اپنے ہی بھائی کو نشت دلوانے کیلئے سرگرم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی جانب سے چھوڑی ہوئی صوبائی اسمبلی کی نشت پی ایس 111 پر پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں نے نظریں جما لی ہیں لیکن عمران اسماعیل اپنے ہی بھائی عدنان اسماعیل کو پارٹی ٹکٹ دلانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔

پی ایس 111 پر ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمندوں میں ایم این اے آفتاب جہانگیر کے بھائی احمد جہانگیر بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ پی ایس 111 پر عدنان اسماعیل، احمد جہانگیر، شہزاد قریشی اور ڈاکٹر پرویز غفار سمیت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی نشت پر کس کو ٹکٹ دیا جائے گا؟ یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہی کریں گے۔