لندن: (دنیا نیوز) ناراض مسلم لیگی رہنما چودھری نثار منظرِ عام پر آ گئے، لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر میں بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، سیاسی طور پر خاموش چودھری نثار نے میڈیا سے بھی بات نہیں کی۔
چودھری نثار ڈیڑھ ماہ کے بعد نظر آ گئے، مقام لندن کا ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر اور موقع سابق وزیرِاعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ تھا۔ لیگی رہنما شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے ساتھ وہاں پہنچے ہوئے۔
یاد رہے کہ الیکشن میں شکست کے بعد چودھری نثار میڈیا میں آئے اور نہ ہی انہوں نے پنجاب اسمبلی کے رکن کاحلف اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق وہ ان دنوں لندن میں بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے آئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر وہاں سے چلے گئے۔