ضمنی انتخابات: گورنرسندھ کی ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع

Last Updated On 14 September,2018 11:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں، مقامی رہنماؤں کی گورنرسندھ کی قیادت میں اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع ہو گئیں، گورنرسندھ نے ناراض ایم کیوایم رہنماوں کو وزیراعظم کی آمد پرتحفہ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

روٹھنا منانا اتنا تو رومانوی فلموں میں نہیں ہوتا، جس قدر پاکستانی سیاست میں ہوتا ہے، ابھی حکومت قائم ہوئے زیادہ مدت نہیں ہوئی کہ اتحادی کئی بار روٹھ اور من چکے، تحریک انصاف کا وفد گورنرسندھ کی قیادت میں روٹھے اتحادی کو منانے بہادرآباد پہنچا۔

گورنر سندھ اور ایم کیوایم رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ذرائع نے بتایا کہ وعدے کے مطابق تیسری وزارت نہیں دی گئی، ایم کیوایم ناراض ہے، ایم کیوایم رہنماوں نے گورنر سندھ سے پوچھا کہ وزیراعظم دورہ کراچی پرعوام کے لیئے کونسا تحفہ لیکر آرہے ہیں، گورنرسندھ نے بولے وزیراعظم کے دورے میں ان کی خفگی دورکردی جائے گی۔

اس موقع پر گورنر نے ضمنی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر ایم کیوایم کی حمایت کی یقین دھانی بھی چاہی، ایم کیوایم رہنماوں نے عمران اسماعیل کو دورے کے بارے میں میڈیا سے بات نہ کرنے کامشورہ دیا۔ گورنر سندھ ایم کیوایم مرکز سے جاتے ہوئے اپنے میزبانوں کو الوداع کہنا تک بھول گئے اورگاڑی میں بیٹھتے ہوئے یاد آنے پرواپس نکلے اورمیزبانوں کو خداحافظ کہا عامرخان کا کہنا تھا کہ گورنرکے دورے کا کوئی خاص ایجنڈہ نہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کےوفد نے گورنر سندھ کی قیادت میں پیر پگاڑا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی کی۔


 

Advertisement