ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات پر ایم ڈی اے کے مزید افسران کی گرفتاریوں کے لئے نیب نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔
میٹرو بس ملتان میں کرپشن کیس میں جسمانی ریمانڈ پر موجود چیف انجینئر سمیت 6 ملزمان نے نیب کے سامنے اہم انکشافات کئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر نیب نے کیس میں ملوث ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دیگر افسران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے ملوث افسران کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔