اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب کو مزید بااختیار بنانے کیلئے احتساب کے قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ سول قوانین اصلاحات سے متعلق ٹاسک فورس نے تجاویز مرتب کر لی ہیں۔ باہمی قانونی معاونت سے متعلق قانون سازی کیلئے ڈرافٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
حکومت کا نیب قوانین میں تبدیلی پر غور، سول کیسنر 90 روز میں نمٹائے جائیں گے۔ سول قوانین اصلاحات ٹاسک فورس کی جانب سے تجاویز مرتب کر لی گئیں جبکہ میوچل لیگل اسسٹنس کیلئے قانون سازی کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کا میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سول کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے تجاویز تیار کر لی گئی ہیں، نیب کو مزید با اختیار بنانے کیلئے احتساب کے قانون میں بھی تبدیلی ضروی ہے۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کہ دوسرے ممالک کے کیساتھ باہمی قانونی معاونت سے متعلق قانون سازی پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ قانون، ابتدائی مسودہ نیب، وزارتِ خارجہ اور متعلقہ اداروں سے شیئر کرے گی۔