عالمی یوم جمہوریت اور پاکستان میں سیاسی قائدین کے خدشات

Last Updated On 15 September,2018 04:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم جمہوریت منایا جارہا ہے، ملک میں پہلی بار 3 حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی اور انتقال اقتدار ہوا۔ اس کے باوجود سیاسی قائدین کہتے ہیں کہ جمہوریت کو اب بھی خطرات لاحق ہیں، صرف ان کی نوعیت بدل چکی ہے۔

وطن عزیز میں مسلسل تیسری بار پُرامن انتقال اقتدار سے جمہوریت کو استحکام ملا۔ پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل کو لیکر سیاسی قائدین کے خدشات اب بھی برقرار ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ وقت کیساتھ جمہوریت کو درپیش خطرات کی نوعیت بدل چکی ہے۔ براہِ راست حملہ کی بجائے اب جمہوریت کو انتہا پسندوں سے خطرہ لاحق ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ظفرالحق کے مطابق پاکستان میں جمہوریت کو ابھی لمبا سفر طے کرنا ہے۔ سیاسی قوتوں کے لیے پارلیمان کی بالادستی یقینی بنانا اب بھی بڑا چیلنج ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی جمہوری رویوں سے مشروط ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ جمہوریت کی آبیاری کے لیے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی بیش بہا قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Advertisement