کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ میں نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے دیا. امیربخش بھٹو کو تحریک انصاف سندھ کا صدر اور حلیم عادل کو سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے. صوبے کو 3 تنظیمی اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ حیدرآباد اور سکھر ڈوثرن کے الگ الگ صدر ہوں گے۔
نئے پاکستان میں تحریک انصاف صوبہ سندھ میں نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیدیا۔ تنظیمی ڈھانچےمیں تبدیلی عارف علوی کے صدر بننے کے بعد کی گئی، قبل ازیں عارف علوی پی ٹی آئی سندھ کے صدر تھے۔ جن کی جگہ امیر بخش بھٹو کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کا عہدہ حلیم عادل شیخ نے سنبھالا ہے۔ صوبہ سندھ کو تنظیمی لحاظ سے 3 اضلاع میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ کراچی، حیدرآباد اور سکھر ڈوثرن کے الگ الگ صدر ہوں گے۔