راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین دوڑانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا ریل چلے گی تو ملک کی بہتری ہوگی، اسٹینڈرڈ گیج پر فاسٹ ٹرین کو بھی ایم ایل ون پر لانا چاہتے ہیں۔
راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد این اے 60 کے انتخابات میں اپنے بھتیجے کی الیکشن مہم چلانے سیاسی ناشتے کیلئے گلزار قائد پہنچے اور مرغن ناشتہ نوش کیا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ساٹھ باسٹھ ایک ہی حلقہ تھا، راشد شفیق پہلے میئر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 23 ہزار نوکریاں مانگی تھیں جس میں سے 2 ہزار 31 نوکریوں کی اجازت مل گئی ہے، جلد اشتہار بھی جاری کر دیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا 500 ریلوے اسٹین ہیں اور تمام تر ڈی ایس کو کہہ دیا ہے کہ اسٹیشن پر سٹال بڑھائیں۔ انہوں نے کہا لئی ایکسپریس وے سنگل کوری ڈور اسلام آباد تک جائے گی، میرے ہسپتال میں کام شروع ہوگیا ہے اور ساتھ موجود 50 کنال بھی چیف جسٹس پاکستان نے ہمارے حوالے کر دی ہے۔