نیو یارک : (ویب ڈیسک) قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمٰن پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ایک لاکھ ہنر مند افراد کو ملازمتیں دینے کی پیشکش کر دی۔
اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قطری ہم منصب کے درمیان ملاقات میں خارجہ امور پر گفتگو ہوئی اور اس دوران قطری وزیر خارجہ نے ایک لاکھ ہنرمند پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش بھی کی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان کویت سے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے کی ترقی و استحکام پرمشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں۔ ان کا کویتی نائب وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیل کی تلاش، زراعت میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھائی جائے۔