لاہور: (دنیا نیوز) لاہور شاہدرہ کے سکول میں کلاس میں باتیں کرنے پر ٹیچر کا چھٹی جماعت کی طالبہ پر مبینہ تشدد سے بچی کا بازو ٹوٹ گیا۔
واقعہ گورنمنٹ گرلز سکول مغلیہ پارک شاہدرہ میں پیش آیا ، جہاں گزشتہ روز شام کی کلاس میں 12 سالہ ایمان نصیر کے باتیں کرنے پر ٹیچر نے مبینہ طور پر اس پر چھڑی سے تشدد کیا۔
تشدد سے بچی کا بازو ٹوٹ گیا، جس پر اسے شاہدرہ ہسپتال منتقل کیا گیا، بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ایمان جب دوسری جماعت میں پڑھتی تھی تو اس وقت بھی ٹیچر کے تشدد سے اسکا بازو ٹوٹا تھا، اب دوبارہ اسی جگہ سے اس کا بازو ٹوٹا ہے۔