زندہ دلان لاہور ٹریفک کی قانون شکنی میں بھی سب سے آگے

Last Updated On 28 September,2018 12:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) زندہ دلان لاہور ٹریفک کی قانون شکنی میں بھی سب سے آگے، شہر میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد خلاف ورزیاں، سیف سٹی اتھارٹی کے ڈیٹا میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے،

لاہوریئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں بھی بازی لے گئے، سیف سٹی اتھارٹی کے کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ ہونے لگیں، صرف 90 مقامات پر لگے کیمروں کا ڈیٹا سامنے آگیا۔ سیف سٹی اتھارٹی کے ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ایک لاکھ سے زائد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے دیئے گئے ایڈریس بھی 20 سے 30 فیصد غلط نکلتے ہیں۔

سیف سٹی اتھارٹی کے ڈیٹا کے مطابق ٹریفک اشارہ توڑنا، یوٹرن کی خلاف ورزی، غلط لین کا انتخاب اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس سب سے زیادہ ہونے والی خلاف ورزیوں میں شامل ہیں۔ سیف سٹی اتھارٹی کے سی او او اکبر ناصر کے مطابق ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر ای چالان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع کرانا لازمی جبکہ تاخیر پر رقم دوگنا ہو جائے گی۔

ابتدائی طورپر روزانہ 5 ہزارای چالان جاری کیے جا رہے ہیں جن کی تعداد اگلے ماہ سے بڑھا دی جائے گی۔