لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریا ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا، گنڈ ا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 33 ہزار کیوسک ہوگیا۔۔
بھارت نے ہری کے ہیڈ ورکس سے 66 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے جو کہ 12 بجے تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوگا۔ دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث قریبی دیہات چندا سنگھ والا، دھوپ سڑی، بھکھی ونڈ، بستی کلنجر سمیت کئی دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام دیہات میں الرٹ جاری کر دیا، ضلعی انتظامیہ نے تلوار پوسٹ کے قریب امدادی کیمپ لگا دیئے ہیں، امدادی کیمپ میں پیرا میڈیکل سٹاف، محکمہ انہار اور ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔