لاہور: (دنیا نیوز) آئندہ 6 ماہ میں پاکستان ریلوے 2 ہزار خالی نشستوں پر مستقل ملازمین کو بھرتی کرے گی، وزارت ریلوے نے اعلان کردیا۔
حکومت نے پاکستان ریلوے میں کئی عرصے سے خالی تکنیکی نشستوں کو بھرنے کا ارادہ کرلیا۔ وزارت ریلوے کے مطابق آئندہ چھ ماہ میں 2 ہزار 31 افراد کو محکمے میں بھرتی کیا جائے گا۔ ریلوے میں سول انجینئر، مکینیکل انجینئر، الیکٹریکل انجینئر، سگنل انجینئر، کمونیکیشن انجینئرز اور دیگر آسامیاں خالی ہیں۔
وزارت ریلوے کے مطابق ادارہ ان خالی آسامیوں پر مستقل افراد کو بھرتی کرے گا، خالی آسامیوں کے گریڈ 1 سے 11 تک ہیں۔ درخواست اور انٹرویو کے عمل کو مکمل ہونے میں 90 روز کا وقت درکار ہوگا۔