لاہور: ( روزنامہ دنیا) ہیلمٹ بھی کرائے پر ملنے لگے، چالان سے بچنے کیلئے شہری لوہاری گیٹ میں دکاندار کی جانب سے فراہم کی گئی سہولت سے فائدہ اٹھانے لگے۔
ہیلمٹ شناختی کارڈ دکھا کر 10 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے کرایہ پر دیا جا رہا ہے۔ دکاندار نے بتایا کہ ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اس لیے ہیلمٹ کرائے پر دینے شروع کر دئیے تاکہ شہری چالان سے بچ سکیں ہیلمٹ حاصل کرنے والے شہریوں نے کہا کہ عام ہیلمٹ جو ایک ہزار میں دستیاب تھا اب اس کی قیمت تین ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
یاد رہے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا لازم قرار دیا گیا تھا لیکن بڑی تعداد میں شہری اہم شا ہراہوں پر بغیر ہیلمٹ سفر کر تے دکھائی دئیے۔ ٹریفک وار ڈن بھی قانون شکنوں کیخلاف سرگرم رہے اور ہیلمٹ استعمال نہ کر نے پر سینکڑوں مو ٹر سائیکل سواروں پر جرمانے عائد کر دئیے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مال روڈ پر 1276 جبکہ مجموعی طور پر شہر بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5315 موٹر سائیکل سوارو ں کو جرمانہ عائد کیا گیا، مال روڈ پر 32 مقامات پر بیریئر لگا کر مو ٹر سائیکل سواروں کیخلاف کا رروائی کی گئی، 42 اضافی وار ڈنز تعینات کئے گئے تھے۔
دوسری جانب ما رکیٹوں اور اہم شاہراہوں پر لگے سٹالوں پر ہیلمٹ من مانے نرخوں پر فرو خت کئے گئے، میکلوڈ روڈ ،لٹن روڈ ،مغلپو رہ ،ٹائو ن شپ اوربلال گنج سمیت دیگر ما رکیٹوں میں گزشتہ روز تقریباً 12 ہزار ہیلمٹ فروخت ہو ئے جبکہ 4 ہزار شہریوں نے سٹالوں سے ہیلمٹ خریدے۔