لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے سابق صدر رفیق تارڑ سے سرکاری گھر خالی کرانے کا نوٹس واپس لینے پر درخواست نمٹا دی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے پنجاب حکومت کا مؤقف عدالت میں پیش کیا۔
سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس کے خلاف سابق صدر رفیق تارڑ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس بھجوایا ہے، رہائش گاہ خالی کروانے کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کو سرکاری رہائشگاہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ نوٹس کے مطابق سرکاری رہائشگاہ کو 14 روز میں خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ رفیق تارڑ کو 2008 میں جی او آر ون میں رہائش گاہ الاٹ کی گئی تھی۔