چیف جسٹس کا شیخ زید ہسپتال اور حمید لطیف ہسپتال کا دورہ

Last Updated On 29 September,2018 07:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس کا شیخ زید ہسپتال لاہور کا دورہ، ایک بیڈ پر 2،2 مریض کیوں لیٹے ہیں؟ ڈائریکٹر ایمرجنسی کی سرزنش کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے شیخ زید ہسپتال اور حمید لطیف ہسپتال کا دورہ کیا۔ شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر 2 مریض ہونے پر ڈائریکٹر ایمرجنسی کی سرزنش کر دی۔ حمید لطیف ہسپتال کے دورے کے موقع پر علاج اور دیگر معاملات پر انتظامیہ کی سرزنش کی۔

چیف جسٹس نے کینٹین اور لیبارٹری کا معائنہ کیا اور ہسپتال فارمیسی میں ادویات کی لسٹ نہ ہونے پر برہم ہوئے اور کہا کہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ سادہ پانی کی بوتل 15 روپے کی بجائے 50 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ 10 روپے والا چائے کا کپ 50 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ انجیوگرافی کی فیس ڈھائی لاکھ روپے وصول کی جارہی ہے، ہسپتال میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، حالات دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔

چیف جسٹس نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ہسپتالوں کے دوروں میں جسٹس اعجازالاحسن بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔