لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے قریب پہنچی تو انصاف کی متلاشی ایک خاتون نے ان کی گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش کی جسے لیڈی پولیس اہلکاروں نے روک دیا۔
آج صبح چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری می سماعت کیلئے پہنچے تو ایک خاتون نے انکی گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش کی جسے لیڈی پولیس اہلکاروں نے روک دیا۔ خاتون کا موقف تھا کہ پاکپتن میں مقامی افراد نے گھر پر قبضہ کر رکھا ہے، انصاف کیلئے پاکپتن سے آئی ہوں لیکن چیف جسٹس سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ خاتون نے اپیل کی کہ چیف جسٹس نوٹس لے کر گھر واگزار کرانے کا حکم دیں۔