اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے کے جائزہ مشن کے اسلام آباد میں ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف نے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ایف بی آر اور وزارت خزانہ حکام کے ساتھ مذاکرات اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں جاری ہیں، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو ٹیکس محصولات کے نظام سے متعلق بریفنگ دی گئی اور سالانہ ٹیکس محصولات کے مقررہ اہداف سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق فنانس ایکٹ 2018 میں متعارف کرائی گئی اصلاحات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے سے متعلق اقدامات پر بھی وفد کو بریفنگ دی گئی، آئی ایم ایف وفد نے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔