اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، جو کل صبح 9 بجے سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکوٹر عمران شفیق نے اسحاق ڈار کی قرق شدہ جائیداد کی تفصلات عدالت میں پیش کیں۔ دلائل دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا عدالت اسحاق ڈار کی ضبط جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے، نیلامی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ نیب نے سابق وفاقی وزیر خزانہ کی جائیداد نیلامی کی درخواست دی تھی۔