اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کر دیا ہے، وہ وزیرِ خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کے 30 دن کے اندر اپنا اور اہلیہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کے پابند تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے پاسپورٹس کی منسوخی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ اسح ق ڈار پاکستان نے اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر رکھا ہے۔ پاسپورٹ منسوخی کی وجہ سے اسحاق ڈار برطانیہ سے کسی ملک کا سفر نہیں کر سکیں گے۔