اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو قومی اسمبلی میں اسوقت تقریبا بھاگ کر اپنی نشست کی جانب جانا پڑا جب وہ اپنی پارٹی کی پہلی قانون سازی (فنانس ترمیمی بل 2018) کی کارروائی کے دوران ایوان میں بر وقت حاضر نہ ہو سکے اور تاخیر کا شکار ہو گئے۔
آج قومی اسمبلی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وزیراعظم عمران خان کی موجودگی کے بغیر ہی فنانس ترمیمی بل 2018 کی قانون سازی کارروائی شروع کر دی گئی۔ اس دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے اراکین پارلیمنٹ کو ترمیمی بل کے حوالے سے بریفنگ دینی شروع کر دی۔
تاہم بعد ازاں وزیراعظم جب تاخیر سے پہنچے تو دوڑ کر اپنی نشست پر پہنچے اور اسمبلی کارروائی میں شریک ہوئے۔