لاہور: (دنیا نیوز) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے نون لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو اٹک سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم این اے حنیف عباسی کو صبح سویرے اٹک جیل سے منتقل کیا گیا، حنیف عباسی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے سے متعلق ان کے اہلخانہ کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ لیگی رہنما ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کے حد سے زائد کوٹہ حصول اور غیرقانونی استعمال کے جرم میں عمرقید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت پر رہائی کے بعد حنیف عباسی کو اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔