لاہور: نواز شریف کی کیمپ جیل میں حنیف عباسی سے ملاقات

لاہور: نواز شریف کی کیمپ جیل میں حنیف عباسی سے ملاقات

 

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کیمپ جیل میں ایفی ڈرین کیس میں گرفتار لیگی رہنما حنیف عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ عمران نذیر بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔

حنیف عباسی سے ملاقات جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی جو آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ملاقات کی اجازت لینے آئی جی جیل کے پاس خود گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حنیف عباسی سے ملاقات پیر کے روز ہوئی، اس ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مقدمے کے بارے میں بات ہوئی، رہنماؤں نے حنیف عباسی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔