لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے درخواست نیب حکام کو بھیج دی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے میاں شہباز شریف سے ملنے کی درخواست نیب کو بھیج دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کی اجازت ڈی جی نیب یا چیئرمین نیب دے سکتے ہیں۔ نیب میں گرفتار ملزمان سے ملاقات کے دن سوموار اور منگل ہیں۔ عمومی طور پر ملاقات کے لیے احتساب عدالت سے اجازت نامہ لانا ضروری ہوتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس لیے نواز شریف سوموار کو احتساب عدالت میں بھی درخواست دائر کریں گے۔ درخواست منظور ہونے اور اجازت ملنے پر وہ سوموار یا منگل کو ملاقات کر سکیں گے۔