لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے لاہور میں تعینات پٹواریوں کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کر لی۔ انھوں نے اس سلسلے میں پنجاب حکومت اورسینئرممبربورڈآف ریونیو سے بھی جواب مانگا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے پٹواریوں کی پنجاب میں تعیناتی کے معاملے پر صوبائی حکومت اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کر لیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ پٹواری قبرستانوں کی زمینوں کےبھی انتقال کررہےہیں، بتایاجائے پٹواری کس قانون کے تحت یہ کام کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگرقانونی جوازپیش نہ کر سکے توپٹواریوں کو نکال دوں گا۔ چیف جسٹس نے لاہورکے پٹوارخانوں اور پٹواریوں کی تعیناتی کی ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔