فیصل آباد (دنیا نیوز ) فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ لاہور روڈ پر ڈمپر اور کار کے تصادم میں ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق، جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
جڑانوالہ سے لاہور روڈ پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثہ میں ڈمپر کی ٹکر لگنے سے کار میں آگ لگ گئی جس سے کار میں سوار پولیس سب انسپکٹر عطااللہ، اے ایس آئی جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔ جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل منتقل کردیا گیا۔
پولیس ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔